آگاہ – ہر ایک واقعہ
آگاہ ایک تنظیم ہے جو سڑکوں پر ہراسانی (street harassment) سے لڑنے کی جدوجہد کر رہی ہے۔ ہم نے ایک ویب سائٹ تیار کی ہے جہاں کوئی بھی لڑکی یا عورت اپنے ساتھ ہوئے واقعات کوگمنام طور پر رپورٹ کر سکتی ہیں۔
اپنا واقعہ، چاہے چھوٹا ہویا بڑا، ایک ہویا بےشمار، براہ مہربانی ہماری ویب سائٹ پر رپورٹ کریں۔ آگاہ تحقیق (research)، اعداد و شمار اور artificial intelligence کے ذریعے اس مسئلہ کوسمجھے گا اوراسکے نتائج شائع کرے گا۔
قطرہ قطرہ دریا بنتا ہے، آپکی ایک رپورٹ سے ہماری اگلی نسل شاید کوئی بہتری دیکھ سکے۔
یہاں رپورٹ ہونے والا ہر واقعہ ایک لڑکی کی ہمت اوربہادری کی علامت ہے۔ آپکی کہانی اس ریسرچ کا سب سے اہم پہلو ہے۔ براہ مہربانی نیچے دیا گیا فورم (form) گمنام طور پربھریں اور اپنے ساتھ ہوئے ہراساں کی تفصیلات ہمیں بتائیں۔
آپکی پہچان سے جڑا کوئی سوال نہیں پوچھا جائے گا۔ آپکی دی گئی تفصیلات ہمارے پاس بلکل محفوظ ہیں۔
IP address صرف ریسرچ کے لئے استعمال ہوگا۔